کراچی (این این آئی)ممتاز عالم دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر واجب ہے کہ بھارتی سازش کو ناکام بنائیں۔مفتی تقی عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری مسلمانوں کا اپنی زمین بھارتی
ہندوئوں کوفروخت کرنا سخت گناہ ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتاہے۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تمام مسلمان ملکوں کا فرض ہے بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہ ہونے دیں۔