ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عالمگیر خان کا انوکھا احتجاج ، وزیراعلیٰ کی تصویر کچرے پرلگا کر کیا پیغام جاری کر دیا

datetime 6  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما پی ٹی آئی و رکن قومی اسمبلی اور سماجی تنظیم فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے گجر نالے کے کچرے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تصویر لگا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں متوقع مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کے بعد

بھی سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کا کام بروقت مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے شہر میں اربن فلڈ کا خطرہ ہے۔سماجی تنظیم کے بانی عالمگیر خان نے گجر نالہ پہنچ کر سندھ حکومت کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا اور وزیر اعلیٰ کی تصویر کچرے پر لگا دی، فکس اٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلی سندھ ادھر آئیں اور اپنی رین ایمرجنسی کے دعوؤں کو دیکھ لیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ’این ڈی ایم اے نے اربن فلڈ کی وارننگ جاری کی اُس کے باوجود شہر کے 30 سے زائد نالوں کو نکاسی کے قابل نہیں بنایا گیا، ہم گزشتہ چار سالوں سے نالوں کی صفائی کا مطالبہ کررہے ہیں‘۔اُن کا کہنا تھا کہ لوگ کرونا سے کم جبکہ سندھ حکومت کی نااہلی سے زیادہ مریں گے، سندھ حکومت کے وزرا صرف فوٹو سیشن کیلئے نالوں کا دورہ کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…