اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑی کو ٹریکٹر سے رگڑ لگی تو وکیل آپے سے باہر ہو گیا۔ اس نے ٹریکٹر ڈرائیور پر بدترین تشدد کر ڈالا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وکیل خود ہی منصف بن بیٹھا، اس نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور اور دو ہیلپروں کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ وکیل نے سڑک پر ہی ان تینوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، اس کے بعد وکیل انہیں اپنے
چیمبر میں لے گیا جہاں پر اس نے ڈنڈوں کی مدد سے ان تینوں کی پٹائی کی، چیمبر میں موجود دیگر وکلاء نے بھی اس کا بھرپور ساتھ دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے، یاد رہے کہ ایڈووکیٹ مبشر چیمہ تحریک انصاف کے تحصیل کے سابق صدر اور 2013ء کے عام انتخابات میں ٹکٹ ہولڈر بھی تھے۔ انہوں نے تینوں افراد پر فرداً فرداً ڈنڈے برسائے۔