اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری، مریضوں کی تعداد دو لاکھ 25ہزار تک جا پہنچی ۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 تک جا پہنچی۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹیو کیسز سے زیادہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی،ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25ہزار 95 ہو گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 11469 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔ این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 68 اموات ہوئیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 050 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 825 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4619 ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 90721 ہو گئی۔۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں دوسرے نمبر پر آگیا مریضوں کی تعداد 80297 رپورٹ ہوئی ، این سی اوسی کے مطابق کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 27506 ، بلوچستان میں 10717 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13292, آزاد جموں و کشمیر 1214 گلگت میں 1536 ہو گئی۔این سی او سی نے اِن 100 دِنوں میں قومی یکجہتی اور وَبا سے نمٹنے کے لئے دِن رات حکمت عملی واضح کی۔ اعلامیہ کے مطابق سو دن مکمل ہونے پر آج کادِن بہادر ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس، سیکورٹی فورسز اور کرونا سے لڑنے والے تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دِن ہے،عزم وہمت اور جذبے کی ایک داستان ہے، کرونا کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی ایک ہیرو ہے، پْوری قوم آج اِن تمام ہیروز کو سَلام پیش کر تی ہے۔