ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

مسلح شخص کینیڈین وزیراعظم کی رہائش گاہ میں داخل،گرفتارکرلیاگیا

datetime 3  جولائی  2020 |

ٹورنٹو (این این آئی )کینیڈا میں پولیس نے اوٹاوا کے انتہائی حساس علاقے میں داخل ہونے اور وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی رہائش تک پہنچنے والے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ٹروڈو اس وقت اپنی رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور ان کا اہل وعیال رائڈو ہال کمپلیکس کے اندر ایک بڑے گھر میں رہتا ہے، جو گورنر جنرل جولی پائیت کی مرکزی رہائش گاہ، ملکہ الزبتھ کے سرکاری نمائندے ہیں۔ رائڈو ہال کا رقبہ 88 ایکڑ ہے۔پولیس نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بتایا کہ

ایک مسلح شخص کمپائونڈ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔ حادثے کے وقت نہ تو وزیر اعظم اور نہ ہی گورنر جنرل اس کے اندر موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کرلیا گیا اور اب وہ حراست میں ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔کینیڈا کی پولیس نے اعلان کیا کہ رائڈو ہال میں صورتحال قابو میں ہے اور محفوظ ہے۔ العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ کینیڈا کی پولیس نے سکیورٹی واقعے کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…