ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری نرخنامے سے تجاوز  ، عوام کی سن لی گئی  16 افراد کو دھرلیا گیا ، جیل یاترا پر بھیج دیا گیا 

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی ‘ سیکرٹری خوراک نثار احمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی

زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ ‘ نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے ناصر باغ روڈ ‘ بورڈ بازار ‘ سفید ڈھیری اور گرد و نواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کی اور نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 16 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش ‘ دودھ و دہی فروش ‘ جنرل سٹور مالکان ‘ بیکری مالکان اور دیگر شامل ہیں ۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ اس کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران مختلف اوقات میں کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف گرد گھیرا تنگ کرے جبکہ بار بار گرانفروشی کے مرتکب افراد کو جیل بھیجا جائے ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…