اسلام آباد/ شیخوپورہ (آن لائن) فاروق آباد جاتری روڑ پر واقع پھاٹک پر کوسٹر بس ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی، حادثے میں سکھ فیملی کے 19 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کی سکھ فیملی ننکانہ صاحب فوتگی پر آئے ہوئے تھے کہ ننکانہ صاحب سے
واپس پشاور جاتے ہوئے سچا سودا گردوارہ کے پاس کوسٹر بس ڈرائیور نے پھاٹک سے پیچھے کچے راستے سے بس گزارنے کی کوشش کی جس سے فیصل آباد سے لاہور کی طرف جانے والی نان سٹاپ ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی جسسے کوسٹر میں سوار سکھ فیملی کے 19 افراد چل بسے جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئیزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم و صدر مملکت نے عارف علوی نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ حادثے پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا شیخوپورہ ٹرین حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار،یمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور غم زدہ خاندانوں سے تعزیت،سکھ یاتریوں کی وفات پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہاروزیر اطلاعات کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔