کراچی (این این آئی)وزارت خزانہ نے 40 ہزار روپے مالیتی بانڈز کی تبدیلی میں 6 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کردی۔وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صارفین رواں سال 31 دسمبر تک 40 ہزار روپے کے بانڈز تبدیل کرا سکیں گے، شہری اکاونٹ ٹرانسفر اپنے نام پر اندراج
یا نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اٹھاتے ہوئے گزشتہ برس 40 ہزار کے نئے بانڈز کا اجرا روک دیا تھا اور بینکوں کو بھی نئے بانڈز دینے سے منع کر دیا گیا تھا جبکہ پرانے بانڈز کی تبدیلی کیلئے اب نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔