جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پیٹرول ،بجلی، گیس، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا جینا دوبھر ہو جائے گا، حکومت یہ سوچ ترک کر دے ، ٹیکس ماہرین کا حکومت کو مشورہ

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکومت کے رویے سے واضح ہو رہاہے کہ منی بجٹ کے ذریعے اہداف پورے کئے جائیں گے لیکن حکومت کو اس سوچ کو ترک کرناہوگا،پیٹرولیم کی قیمتوں میں یکمشت 25روپے فی لیٹر اضافہ غیر اعلانیہ منی بجٹ کی ہی ایک شکل ہے ،پیٹرول ،بجلی، گیس، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا جینا دوبھر ہو جائے گا،تعمیراتی شعبے کی طرح دوسرے شعبوںکے لیے بھی ایمنسٹی آنی چاہیے،

سیکشن 111 خا تمہ ہی معیشت کے پہیے کو رواں دواں رکھ سکتا ہے۔ سابق صوبائی نگران وزیر خزانہ ضیاء حیدر رضوی، سابق چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو جاوید مسعود طاہر بھٹی، سابق جنرل سیکرٹری لاہور ٹیکس بار علی احسن رانا، سابق صدر لاہور ٹیکس بار عائشہ قاضی، چیئرمین ریونیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن عامر قدیر، مامون نثار، جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن خواجہ ریاض حسین، سینئر چارٹر ڈاکائوٹنٹ فیصل اقبال اور دیگر نے ’’بجٹ کے معیشت پر اثرات ‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت منی بجٹ کے ذریعے اہداف پورے کرنے کی سوچ ختم کرکے زمینی حقائق کے مطابق اقدامات کرے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے آفٹر شاکس ابھی آنا باقی ہیں جس سے حکومت کی مشکلات مزید بڑھیں گی ۔اگر حکومت عوام میں اپنا اعتماد بحال کرنے میںکامیاب نہ ہو سکی تو حالات انتہائی مشکل ہو جائیں گے جس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ کاروباری اور معاشی سر گرمیوں کوفروغ دینے کیلئے سیکشن 111کا خاتمہ کرکے تمام شعبوں میںسرمایہ کاری کرنے کا مواقع دینے چاہئیں اور اس کیلئے ایمنسٹی دی جائے۔ پیٹرولیم کی قیمتوں میں یکمشت 25روپے فی لیٹر اضافہ غیر اعلانیہ منی بجٹ کی ہی ایک شکل ہے ،پیٹرول ،بجلی، گیس، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا جینا دوبھر ہو جائے گا،تعمیراتی شعبے کی طرح دوسرے شعبوںکے لیے بھی ایمنسٹی آنی چاہیے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…