اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اپوزیشن نے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی،تین گروپ تین خواہشات ، اپوزیشن آخر کیا چاہتی ہے؟ اسد عمر نے اپوزیشن کی ہوا نکال دی

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی۔ ایک گروپ مائنس ون، دوسرا قومی حکومت اور تیسرا گروپ نئے انتخابات چاہتا ہے، پہلے خود فیصلہ کر لیں کہ اپوزیشن آخر کیا چاہتی ہے۔ اتحادی چھوڑ کر نہیں جا رہے۔ سول ملٹری تعلقات جیسے اب ہیں پہلے کبھی نہیں رہے۔ جی ڈی اے کو سندھ میں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن حالیہ گفتگو میں جو درد بھرا ہوا ہے وہ سب کو نظر آ رہا ہے۔ اپوزیشن پہلے خود تو فیصلہ کرلے انہوں نے کرنا کیا ہے۔ ایک گروپ مائنس ون ، دوسرا قومی حکومت جبکہ تیسرا نئے انتخابات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ایسا تاثر بنانے کی کوشش کی ہے جیسے بجٹ پاس کروانے میں ناکامی پر حکومت ختم ہو جائے گی۔ پہلے خود تو کسی ایک چیز پر اتفاق کرلیں کہ وہ آخر چاہتے کیا ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ میں حکومت ک اتحادیوںکے ساتھ مذاکرات میں شامل تھا جبکہ تحریک انصاف کے ایم این ایز کے ساتھ مذاکرات کا بھی حصہ تھا صرف اختر مینگل نے کہا کہ ابھی ساتھ نہیں چل سکتے۔ اختر مینگل نے کہا کہ اگر بلوچستان کے لئے کام کیا جائے گا تو ساتھ دوں گا۔اسد عمر نے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات اب بھی ہیں جو وقت کے ساتھ دور کر رہے ہیں۔ ہم نے کبھی اپنے ارکان اسمبلی سمیت اتحادیوں کے تحفظات سے انکار نہیں کیا۔ اتحادی ہمیں چھوڑ کر نہیں جارہے۔ جی ڈی اے کے مطابق سندھ میں انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ فہمیدہ مرزا نے شکوہ کیا ہے کہ ان کے حلقے پر سندھ حکومت توجہ نہیں دے رہی۔ جبکہ مسلم لیگ ق کے بھی تحفظات ہیں لیکن ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا ہوا تھا اور ایسا تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ بجٹ منظور نہ ہونے کی صورت

میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے والی ہے۔ کوئی بھی حکومت ہو اس طرح کی خبریں چلتی رہتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کرپشن کرنے والوں کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے اس لئے ایسی باتیں تو ہونگی۔ وزیراعظم عمران خان سٹیٹس کوکے خلاف لڑ رہے ہیں اس لئے ان پر تنقید کی جارہی ہے۔ حکومت نے شوگر مافیا کے خلاف ایکشن لیا جس کی وجہ سے مزید قیمت بڑھنے سے رک گئی ہے۔ شوگر تحقیقاتی رپورٹ پر اپوزیشن نے بہت قیاس آرائیاں کیں،

پہلے کہا گیا کہ تحقیقاتی رپورٹ نہیں آئے گی پھر موقف اختیار کیا گیا کہ فرانزک رپورٹ سامنے نہیں لائی جائے گی۔ جبکہ اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف رپورٹ پبلک کی بلکہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا بھی حکم دیا۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ عمران خان ملک سے کرپشن کا خاتمہ بالکل ایسے ہی کریں گے جیسا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔ اسد عمر نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ماضی میں سول ملٹری تعلقات ایسے نہیں رہے جیسے اب ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…