پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

منظم منصوبہ بندی سے پی آئی اے کو کیوں بدنا م کیا جا رہا ہے؟ عمران خان کیا چیز اونے پونے داموں اپنے دوستوں کو بیچنا چاہتے ہیں؟ بلاول بھٹو کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پی آئی اے کو بدنام کیا جا رہا ہے تاکہ اسے فروخت کیا جا سکے۔ پاکستان کی دھرتی ہماری ماں ہے اور ادارے دھرتی ماں کے زیورات ہیں۔ میں اپنی دھرتی ماں کے زیورات کسی بھی صورت میں فروخت ہونے نہیں دوں گا۔ بلاول ہاؤ س لاہور میں سول ایوی ایشن اور پی آئی اے میں پیپلزیونٹی کے عہدیداروں سے ویڈیو لنک سے

خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے ائیرپورٹس کو سکیورٹی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ائیرپورٹ کی فروخت ملک کی سکیورٹی کو دا ؤ پر لگا دے گی۔ عمران خان ایئرپورٹس کی قیمتی زمین اونے پونے داموں پر اپنے دوستوں کو نوازنا چاہتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی ایسا ہونے نہیں دے گی۔ منافع میں چلنے والے اداروں کو فروخت کرنا بھی ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی تباہی کا ہے۔ وقت آچکا ہے کہ پاکستان بھر کے مزدور اور ورکرز عمران خان کی فاشسٹ حکومت کے خلاف متحدہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے پی آئی اے کی عالمی پروازوں پر پابندی لگوا دی۔ پاکستان کے اثاثے قوم کی ملکیت ہیں اور قوم اپنی ملکیت کا تحفظ کرے گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف کاروباری دوستوں کے مفاد کا تحفظ ہے۔ یہ بات صاف ظاہر ہو چکی ہے کہ پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کو دہرایا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ریاستی اداروں کے مزدوروں کو نہ صرف دوبارہ شیئر دے گی بلکہ ان میں اضافہ بھی کرے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ریاست کے اداروں کو خریدنے والے خبردار رہیں۔ پی پی پی اقتدار میں آکر اداروں کے فروخت کے حکومتی فیصلوں کو کالعدم قرار دے گی۔ ویڈیو لنک کے اجلاس میں سول ایوی ایشن یونین کے پیٹرن ان چیف تیمور بیگ، چیئرمین ایاز بٹ، صدر نویدکیانی،

سیکریٹری جنرل سمیع اللہ، سول ایوی ایشن یونین کے صدر اصغر علی، آصف شاہ، ملک ربنواز، محمد اصغر، راجہ بلال، رضوان نسیم، صمد زماں، پی آئی اے میں پیپلزیونیٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، سینئر نائب صدر محمد اشرف، نائب صدر ضمیر چانڈیو، جنرل سیکریٹری علی احمد لاشاری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری رفیق خان، ساجد گجر، رمضان لغاری، جہانگیر خان، کاشف رانا، ملک وقار، سہیل مختار شامل تھے جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر

قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکریٹری چوہدری منظور بھی اجلاس میں شریک تھے۔ مزدور رہنما?ں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سول ایوی ایشن اور پی آئی اے یونین کے نمائندوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود سول ایوی ایشن نے 89ارب روپے کا منافع دیا۔ یونین کے رہنما?ں نے بتایا کہ حکومت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس کو بند کرنا چاہتی ہے۔ سول ایوی ایشن یونٹی سیکشن 29کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

اس کے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب کے رہنما?ں نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کی۔ ان میں پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدرمخدوم احمد محمود، جنرل سیکریٹری نتاشہ دولتانہ، رکن قومی اسمبلی مصطفی محمود اور عبدالقادر شاہین شامل ہیں۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی عوامی بے چینی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائے گا۔ دوسالوں میں عمران خان نے سوائے الزام تراشیوں کے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو عمران خان کے علاوہ ہر آپشن قبول ہے کیونکہ عمران خان عوام کے لئے باقابل برداشت ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…