پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

یورپی یونین نے پی آئی اے پر پابندی کیوں لگائی، 6 پوائنٹ میں سے کون سے 1 پوائنٹ پر عمل نہیں کیا گیاجو پابندی کا باعث بنا؟ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے خط نے حقیقت کھول دی

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپین یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر یکم جولائی سے چھ ماہ کی پابندی عائد کردی۔ اس سے چند روز قبل ہوابازی کے وزیر سرور خان نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ پی آئی اے کے ڈھائی سو کے قریب پائلٹوں کے پاس جعلی لائسنس ہیں۔ہر طرف شوروغوغا ہے کہ یہ پابندی صرف وفاقی وزیر کے بیان کی وجہ سے لگی، سوشل میڈیا پر یورپین ایجنسی کے

جاری کردہ دو صفحات پر مشتمل خط وائرل ہے جس میں واضح لکھا ہے کہ 2014ء میں ایک قانون پاس کیا گیا جس پر عملدرآمد تمام ائیر لائنز کے لئے لازمی تھا، اسی قانون کے تحت مئی 2016ء میں پی آئی اے کو مشروط لائسنس دیا گیا تاکہ وہ تین سال کے اندر اندر 6 اقداما ت پر عمل درآمد کرے۔ دو سال تک ن لیگ کی حکومت تھی اس دوران پی آئی اے نے نہ تو ان چھ نکات پر عملدرآمد کیا اور نہ ہی کوئی پیش رفت دکھائی گئی۔ جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو اسے 94 ارب ڈالرز کے ساتھ ساتھ سالانہ 450 ارب روپے خسارے میں چلنے والا پی آئی اے کا ادارہ ملا جس کے صرف 9 جہاز کام کررہے تھے۔یورپی ایجنسی 2019 میں آڈٹ کیلئے پاکستان آئی۔ ریگولیشن کے چھ نکات میں سے پانچ پر عملدرآمد ہو چکا تھا لیکن چھٹے پوائنٹ پر پیشرفت نہیں ہوئی تھی اور یہ چھٹا پوائنٹ سیفٹی مینجمنٹ کے حوالے سے تھا جس میں پائلٹس کیلئے سیفٹی کے ایڈوانس امتحان کا پاس کرنا ضروری تھا۔ جب یورپی ایجنسی نے پائلٹوں کی کوالیفیکیشن اور امتحان کا طریقہ کار چیک کیا تو انہوں نے پی آئی اے کو اس پوائنٹ پر فیل کردیا۔اس پر غلام سرور کے بیان نے مزید جلتی پر تیل کا کام کیا اور پی آئی اے کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔یہ لیٹر ظاہر کرتا ہے کہ پابندی صرف وفاقی وزیر کے بیان کی وجہ سے نہیں لگی ہے بلکہ اس کی دیگر ٹھوس وجوہات بھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…