اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اورتمام ایگزیکٹو ڈیپارٹمنٹس کی گریڈ ایک سے سولہ تک کی وہ تمام پوسٹیں منسوخ کرنے کااصولی فیصلہ کرلیا گیا جو گزشتہ ایک سال سے خالی پڑی ہیں ، روزنامہ جنگ میں راناغلام قادر، تنویر ہاشمی کی شائع خبر کے مطابق وفاقی حکومت میں 95فیصد ملازمین گریڈ سولہ تک کے ہیں،۔فنا نس ڈویژن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئےخط میں کہاہےکابینہ کی عمل درآ مد کمیٹی بر ائے تنظیم نو
وفاقی حکومت اور سپورٹ سٹاف کی بھرتی نےچار جون کے اجلاس میں فنا نس ڈویژن کو ہدا یت کی ہے کہ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں اور ایگزیکٹو ڈ یپارٹمنٹس کی گزشتہ ایک سال سے خا لی گریڈ ایک سے سولہ تک کی تمام خالی اسامیاں ختم کردی جائیں ۔ یہ بتا یا گیا ہے کہ گزشتہ عشروں کے دوران وفاقی حکومت کے ملازمین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہواہے جس کے نتیجے میں تنخواہ کے سالانہ بل میں تین گنا اضافہ ہوا ۔ پنشن بل بھی بڑھ رہا ہے۔