پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

حکومت لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ کر لے ،تاجر تنگ آ گئے، حکومت کو الٹی میٹم دے دیا

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) شاہ عالم مارکیٹ تاجران بورڈ کے صدر خواجہ عامر نے کہا ہے کہ حکومت آج لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ کر لے اور آج رات تک کمشنر لاہور تاجران سے باہمی مشاورت کر کے شاہ عالم مارکیٹ کھول دے بصورت دیگر 2 دن بعد تاجران ازخود مارکیٹیں کھول دیں گے یہ ہمارا الٹی میٹم ہے۔ حکومت نے تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر چوری چھپے رات ایک بجے لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا

اور اعظم مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ کی گلیاں بند کر دیں جبکہ اردگرد کی تمام مارکیٹیں بالخصوص انارکلی، اچھرہ، سرکلر روڈ سمیت دیگر مارکیٹیں کھلی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ شاہ عالم مارکیٹ کسی انتقامی مقصد کے تحت بند کی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نعیم میر، اشفاق بٹ، میجر یاسین ملک، رانا مجاہد اسلام، بلال بٹ، حاجی رفیق بٹ، حاجی فرخ اقبال، عمر جاوید بٹ، حاجی اظہر اقبال ، ہمایوں اقبال میر سمیت شاہ عالم مارکیٹ کے دیگر سو مارکیٹوں کے صدور بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم دکانیں بند کر کے احتجاج کیا کرتے تھے اب ہم دکانیں کھول کر احتجاج کریں گے، سیکرٹری تاجران شاہ عالم مارکیٹ رانا نثار نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ لاک ڈائون کمیٹی میں تاجروں کا نمائندہ شامل ہو گا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا وائرس نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے، اس سے ملکی معیشت پر بھی برے اثرات پڑے ہیں لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ تاجر معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ نقصان شاہ عالم اور اعظم کلاتھ مارکیٹ کے ہول سیل تاجروں کا ہوا ہے، اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر لیاقت سیٹھی نے کہا کہ حکومت اور تاجروں کے درمیان کوارڈینیشن کی کمی ہے، تاجروں نے کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا

لیکن حکومتی نااہلی کی وجہ سے غلط پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں اور تاجروں کا استحصال کیا جا رہا ہے، اگر لاک ڈائون کرنا ہے تو پورے پاکستان میں ایک ہی بار کیا جائے، شاہ عالم مارکیٹ کے صدر ملک اعجاز نے کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی آشکار ہو گئی ہے، حکومتی انتظامیہ میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ کورونا کو کنٹرول کر سکے، شاہ عالم مارکیٹ کا ایک بڑا دکان دار روزانہ دو لاکھ روپے ٹیکس دیتا ہے اور اربوں روپے کا ٹیکس ریونیو

شاہ عالم مارکیٹ سے اکٹھا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کون سی مضبوط معاشی پالیسی کی بات کرتی ہے۔ ٹیکس دینے والوں کی دکانیں تو حکومت نے بند کروا دی ہیں اور اب روتے کیوں ہو، انہوں نے کہا کہ میں بھی شاہ عالم بورڈ کے صدر کی اس بات کی تائید کرتا ہوں کہ حکومت نے اگر 24 گھنٹوں میں تاجروں سے ملاقات کر کے لاک ڈائون کے حوالے سے لائحہ عمل نہ بنایا تو ہم 2 دن بعد ازخود دکانیں کھول لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…