اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ خبر،شیخیاں بگھارنے والے حادثاتی چیئرمین کا منتظر ہوں، ہمت ہے تو چیلنج قبول کرے، سیاسی مباحثہ سیاسی میدان میں جدجہد کرنے والوں اور کسی نظریاتی اساس سے جڑے لوگوں کا حق ہے، عمران خان کا سپاہی ایوان میں دیکھ کر جو بھاگ جاتا ہو وہ کیا کسی سے مباحثہ کریگا، فرزند زرداری جتنا مرضی شور مچا لیں،
قوم کو گمراہ نہ کر پائیں گے۔ بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جعلی پرچی پر جماعت کی سربراہ بننے والے شخص کو قوم کے معاملات کی کیا خبر،شیخیاں بگھارنے والے حادثاتی چیئرمین کا منتظر ہوں، ہمت ہے تو چیلنج قبول کرے۔مراد سعید نے کہاکہ سیاسی مباحثہ سیاسی میدان میں جدجہد کرنے والوں اور کسی نظریاتی اساس سے جڑے لوگوں کا حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ جس کا اوڑھنا بچھونا کرپشن جس کی سیاست قاتلوں اور بھتہ خوروں کی سرپرستی ہو اس کا سیاست میں کیا کام، جو صدقہ کرنے کیلئے کرپشن کے مال اور جعلی اکاؤنٹس کا پیسہ استعمال کرے اسکی سیاست کیا سیاست۔ انہوںنے کہاکہ جس کی بہنوں کی سالگرہ جعلی اکاؤنٹس سے منائی جاتی ہو اس سے کیسا سیاسی مباحثہ، ایان علی کی طرح جسکا سیاسی اتالیق زر کا حریص اور قوم کا کرپٹ ترین شخص ہو وہ ایان علی ہی کا ہم پلہ ہوسکتا ہے،مراد سعید نے کہاکہ عمران خان کا سپاہی ایوان میں دیکھ کر جو بھاگ جاتا ہو وہ کیا کسی سے مباحثہ کرے گا، فرزند زرداری جتنا مرضی شور مچا لیں، قوم کو گمراہ نہ کر پائیں گے،سندھ کی حالت زار سے والد کی سیاہ کاریوں تک لمبی فہرست ہے جسکا جواب حادثاتی چیئرمین کو دینا ہے۔مراد سعید نے کہاکہ ہمت کریں اور چیلنج قبول کریں پھر دیکھتے ہیں کہ زور کتنا ہے۔