لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہدری سرور صاحب اب آپ کے قلعے کی دیواریں مضبوط نہیں رہیں،ہمیں آپ جیسے عہدوں اور اقتدار کے لالچ میں پارٹیاں بدلنے والوں کے مشوروں کی ضرورت نہیں۔ اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ چوہدری سرور صاحب آپ اپوزیشن کی فکرچھوڑیں اور اپنی کرسی کی فکر کریں،ریت اور کچی مٹی سے کھڑی عمارت پختہ اور مضبوط نہیں ہو سکتی،عمران خان پاکستان کی سیاست سے
جلد مائنس ہونے والے ہیں، سیاسی بھگوڑے اور ضمیر فروش اپنی اپنی نئی جائے پناہ تلاش کرنے میں لگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2023کیا 23دن عمران خان کو برداشت کرنا ناقابل برداشت ہوچکا ہے،کل تک جو نوازشریف کے ٹکروں پر پلتے تھے آج وہ نوازشریف کے نام پر اپنی سیاسی دکان چلا رہے ہیں،کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان میں دو فیصد کرپشن میں اضافہ کردیا ہے،ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے پی ٹی آئی کی کرپٹ حکومت کا پول کھول دیا ہے۔