اسلام آباد(این این آئی)پائلیٹس کے جعلی لائسنسز کا معاملہ ،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے پوری ایئر لائن کو کریش کردیا ہے، تمام پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نہیں ہیں۔ بدھ کو ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ پی آئی کریش رپورٹ پر بات کیوں نہیں ہوئی، کریش ہونے والے جہاز کے پائلٹس کی ڈگری غیر مستند نہیں تھی۔سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ موجودہ حکومت نے پوری ایئر لائن کو کریش کردیا ہے، تمام پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اب پوری صنعت خطرے میں آچکی ہے، پی آئی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے، دنیا اسے ڈگری گیٹ کہہ رہی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ روز ویلٹ ہوٹل کو اونے ہونے بیچا جا رہا ہے، ہماری حکومت میں روزویلٹ ہوٹل منافع بخش تھا۔سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ آپ پاکستان کے اثاثے کس طرح بیچ رہے ہیں، اٹھارہ ماہ سے حکومت نے جعلی لائسنسز سے متعلق تحقیقات کیوں نہیں کی،اب ماضی کی حکومتوں پرملبہ ڈالا جا رہا ہے، کہیں آپ یہ سب کچھ دانستہ طور پرتو نہیں کر رہے۔