پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

عمران نیازی اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہے، ملک کے ساتھ مزیدکھلواڑ نہیں ہونے دیں گے،ن لیگ مہنگائی کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر کی صدارت میں لاہور دفتر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور م ہوشربا مہنگائی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج بروز (جمعرات) کو لاہور بھر میں 13 مہنگائی کیمپ لگائے جائیں گے۔

کیمپ دوپہر دو سے چار بجے تک لگائے جائیں گے۔ پاکستان مسلم (ن) لاہور کے دفتر میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت خواجہ عمران نذیر نے کہ اجلاس میں سابق لارڈ میئرکرنل (ر) مبشر جاوید،،نذیر خان سواتی، عمران گورایہ،میاں طارق، چوہدرہ عبدالمجید چن نمبر دار،شبیر گجر،مہر محمود،اکرام بٹ، شاہد چندہ شہباز حیدر، عامر شوکت اعظم سندھو سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی میں ہوش ربا اضافے کے خلاف لاہور میں کیمپ لگائے جائیں گے، جس کی قیادت لاہور پارٹی ارکان اسمبلی اور رہنماکریں گے پہلا کیمپ شاہدرہ چوک میں لگایا جائے گا جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی ملک محمد ریاض، رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان کریں گے، دوسرا کیمپ بادامی باغ میں لگایا جائے گا جس کی قیادت رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ کریں گے،تیسرا کیمپ کوپر سٹور جی ٹی روڈ پر لگایا جائے گا جس کی قیادت رکن پنجاب اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع کریں گے۔چوتھا کیمپ شالامار چوک میں لگایا جائے گا کس کی قیادت ارکان اسمبلی علی پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر اور چوہدری شہباز کریں گے پاچواں کیمپ داروغے والا چوک میں لگایا جائے گا جس کی قیادت ارکان اسمبلی شیخ روحیل اصغر، باؤ اختر اور ملک حبیب اعوان کریں گے،چھٹا کیمپ مغل پورا میں لگایا جائے گا جس کی قیادت سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،ارکان اسمبلی ملک وحید،

اور احسن شرافت کریں گے، ساتواں کیمپ سمن آباد چوک میں لگایا جائے گا جس کی قیادت مہر اشتیاق، رانا مشہود اور میاں باقر کریں گے،آٹھواں کیمپ ٹھوکر نیاز بیگ لگایا جائے گا جس کیقیادت سیف الملوک کھوکھر کریں گے نواں کیمپ بنک سٹاپ فیروز پور روڈ پر لگایا جائے گا جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اختر بادشاہ کریں گے دسواں کیمپ اچھرہ میں لگایا جائے گا جس کی قیاد ت خواجہ حسان اور سید توصیف شاہ کریں گے،گیارواں

کیمپ ٹاؤن شپ لگایا جائیگا جس کی قیادت صدر لاہور پرویز ملک، رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، اور میاں سلیم کریں گے، بارھواں کیمپ والٹن روڈ پر لگایا جائے گا جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق میاں نصیر اور یاسین سوہل کریں گے،تیرھواں کیمپ رائیونڈ لگایا جائے گا جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر مرزا جاوید اور کرنل طارق کریں گے۔چوہدواں کیمپ مزنگ میں لگایا جائے گا، جس کی قیادت ارکان اسمبلی میاں وحید عالم، میاں مرغوب احمد، اور بلال یاسین کریں گے۔

پندرھواں کیمپ جوڑے پل لگایا جائے گا جس کی قیادت رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کریں گے،اجلاس کے بعد خواجہ عمران نذیر نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی آپ نااہل ہیں پم آپ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں اب آپ اس قوم کی جان چھووڑ دوآپ نے پچھلے دوسالوں میں عوام کو جھوٹ کی کہانیاں سنائیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اب آپ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے، مسلم لیگ ن اب اس ملک کے ساتھ مزیدکھلواڑ نہیں ہونے دیگی،عوام کے دکھوں کا مداوہ کریگی،، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں اس ملک کو ددوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…