اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف ہتھیارجمع کرنا شروع کردیئے ہیں اور فرانس سے رافیل طیاروں کی جلد فراہمی کی درخواست کردی ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر
پر اپنے بیان میں کہا بھارت نے فرانس سیرافیل طیاروں کی جلدفراہمی کی درخواست کی، چین کے ہاتھوں ذلت کے بعد طیاروں سے چین بھارت تعلقات کی نوعیت نہیں بدلے گی، واضح ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف ہتھیارجمع کررہا ہے، بالاکوٹ میں چوٹ کھانے کے بعد بھارت تلملارہاہے۔