اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج تک کیسے پہنچے اور کہاں سے ہدایات دی جاتی رہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، اور دہشت گردوں کو قندھار سے ہدایات دی جارہی تھیں،دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچنے کیلئے لیاری ایکسپریس وے استعمال کیا، لیاری ایکسپریس وے غریب آباد انٹر ایکسچینج سے چڑھے اور ماڑی پور انٹر چینج سے ٹاور پہنچے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر

ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون کا ریکارڈ تحقیقاتی اداروں نے حاصل کرلیاہے۔اس حوالے سے تفتیشی حکام نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان تک جا پہنچے ہیں، دہشت گردوں کو سہولت کاری اور ہدایات دینے والا افغانستان کے شہرقندھار سے تعلق رکھتا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے ملنے والے موبائل فون سے افغانستان کی کال ٹریس ہوگئی ہے، مزید کالز کاریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے خریدی گئی کار کے شو روم پر سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مارا ہے، چھاپے کے دوران شو روم کے مالک سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے متعلق شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں، شوروم کے مالک نے گاڑی کی ملکیتی دستاویزات اداروں کے حوالے کیں۔سیکیورٹی اداروں نے شوروم کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی حاصل کرلی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں خریدار کو گاڑی کا سودا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ گاڑی کے شوروم سے روانگی کی فوٹیج بھی کیمرے میں فلم بند ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پہنچنے کیلئے لیاری ایکسپریس وے استعمال کیا۔ دہشتگرد لیاری ایکسپریس وے

غریب آباد انٹر ایکسچینج سے چڑھے اور ماڑی پور انٹر چینج سے ٹاور پہنچے۔دہشتگرد کسٹم ہاؤس کی جانب سے ہوتے ہوئے براہ راست اسٹاک ایکسچینج تک آئے۔ ممکنہ طور پر لیاری ایکسپریس وے کا راستہ سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے اختیار کیا۔ادھر تفتیشی حکام نے غریب آباد سے اسٹاک ایکسچینج تک کی جیوفینسگ مکمل کر لی ہے جبکہ غریب آباد کی طرف آنے والے تمام راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…