منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث راولپنڈی کے 8 علاقوں کو مکمل سیل کردیا گیا،دفعہ 144 نافذ

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 8 علاقوں کو سیل کرکے دفعہ 144 نافذ کردی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کو 8 ہاٹ اسپاٹس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔بند ہونے والے علاقوں میں گلزارقائد، خیابان سرسید، ڈھوک علی اکبر، کوٹھ کلاں، مورگاہ، تخت پڑی،

نرنکاری بازار اور باڑا مارکیٹ شامل ہیں۔ڈی سی راولپنڈی نے بتایا کہ ہاٹ اسپاٹس علاقوں میں بڑی مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورینٹس، سرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے جبکہ مکینوں کو روز مرہ اشیائے ضروریہ کے حصول کی سہولت ہوگی۔ان علاقوں میں کریانہ دکانیں، جنرل اسٹورز، آٹا چکیاں، پھل و سبزی کی دکانیں، تندور اور میڈیکل سروسز پیٹرول پمپس صبح 9سے شام 7بجے تک کھلے رہیں گے،اس کے علاوہ دودھ، چکن، گوشت، مچھلی کی دکانیں اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔ہاٹ اسپاٹس قرار دے جانے والے علاقوں میں پبلک، پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کیذریعے لوگوں کے آنے جانے پرپابندی ہوگی جبکہ محدود سفر کے لیے ایک گاڑی میں ایک فرد کو اجازت دی گئی ہے۔سیل کیے گئے علاقوں میں تمام میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، کلیکشن پوائنٹس، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ڈی سی راولپنڈی کے مطابق یہ پابندیاں 3 جولائی کی رات 9 بجے تک برقرار رہیں گی۔ انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 8 علاقوں کو سیل کرکے دفعہ 144 نافذ کردی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کو 8 ہاٹ اسپاٹس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔بند ہونے والے علاقوں میں گلزارقائد، خیابان سرسید، ڈھوک علی اکبر، کوٹھ کلاں، مورگاہ، تخت پڑی، نرنکاری بازار اور باڑا مارکیٹ شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…