اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ سافٹ ڈرنک کا استعمال کرنے والوں میں عام افراد کی نسبت کینسر کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ صحت سے متعلق بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سافٹ ڈرنکس میں شامل کئے جانے والے
رنگ میں میتھائلی میڈازول 4 نامی مادہ پایا جاتا ہے، جو کینسر کا سبب بنتا ہے۔ اس لئے سوفٹ ڈرنکس کا استعمال کرنے والوں میں مقدار کے تناسب سے کینسر کا خدشہ بھی بڑھتا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ معالجین عام طور پر سافٹ ڈرنکس کو نظام انہضام کے لئے بھی انتہائی مضر قرار دیتےہیں۔