اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج بروز بدھ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم شام،رات بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب،اسلام آباد اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم
ملک کےزیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم وسطی/جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوامیں بارش ہوئی۔جبکہپنجاب: ملتان 40، ڈی جی خان 22، خانیوال18،کوٹ ادو01، بلوچستان: زیارت 10، خضدار ، بارکھان 04، پنجگور، دالبندین، کوئٹہ، قلات 01، خیبر پختونخوا:ٖ بنوں میں 04ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 47 ، موہنجوداڑو اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔