عوام کی سستی سواری بھی مہنگی، موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

30  جون‬‮  2020

لاہور(این این آئی)موٹرسائیکل سازکمپنیوں ہنڈا اور یاماہا نے موٹربائیکس کی قیمتوں میں 2 سے 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا،مقبول عام سی ڈی 70، 2 ہزار اور نوجوانوں کا فیورٹ ہنڈا ون ٹو فایؤ 2400 روپے مہنگا ہوگیا۔ یاماہا بایئکس بھی 5 ہزار تک مہنگی ہوگئیں،عوام سواری مہنگی ہونے پر عوام کا شدید ردعمل،حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ عوامی سواری موٹر سائیکل بھی اب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی،

ہنڈا کمپنی نے عوامی سواری موٹر بایئکس کی قیمتوں میں 2 سے 20 ہزار روپے تک کا ریکارڈ اضافہ کردیا،مقبول عام سی ڈی سیونٹی 1400سوروپے مہنگی ہوکر 76900 روپے کی ہوگئی۔اسی طرح نوجوانوں کا فیورٹ ون ٹو فایؤ 2400 روپے بڑھکر 1لاکھ 28 ہزار 900 روپے کاہوگیا۔ڈیلرز کہتے پیدواری لاگت بڑھنے کے باعث کمپنی نے قیمتیں بڑھائی مگر قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوگا۔اسی طرح ہنڈا پرائڈر 2 ہزار بڑھ کر 1لاکھ 7 ہزار 500،اور سی جی ون ٹو فایؤ سیلف سٹارٹ 3 ہزار بڑھ کر 1 لاکھ 52 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ سی جی ون ٹو فایؤ سپیشل 3 ہزار مہنگا ہوکر1 لاکھ 54 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔سی بی ون ٹو فایؤ ایف 10 ہزار روپے بڑھکر 1 لاکھ 85 ہزار 500 روپے کا ہوگیا اسی طرح سی بی ون ٹو فایؤ سپیشل 10 ہزار روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 87 ہزار 500 روپے کا ہوگیا، سب سے زیادہ 20 ہزار کا اضافہ سی بی ون ففٹی سی ایف کی قیمت میں ہوا۔جس کے بعد سی بی ون ففٹی ایف 2 لاکھ 39 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔نوجوانوں نے قیمتیں بڑھانے پر ہنڈا کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیا۔اسی طرح یاماہا نے بھی موٹربایئکس کی قیمتیں 5 ہزار تک بڑھا دیں۔شہریوں نے کہا کہ کمپنیاں قیمتیں بڑھا کر شہریوں کو عوامی سواری سے بھی محروم کررہی ہیں۔ موٹرسائیکل سازکمپنیوں ہنڈا اور یاماہا نے موٹربائیکس کی قیمتوں میں 2 سے 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…