جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اپوزیشن اپنے کئے کی معافیاں مانگ رہی ہے، عمران خان کس کی سرپرستی کر رہے ہیں؟حافظ حسین احمد کا وزیراعظم سے دھماکہ خیز مطالبہ

datetime 30  جون‬‮  2020 |

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حکمران مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں اور اپوزیشن اپنے کئے کی معافیاں مانگ رہی ہے، عمران خان اور اپوزیشن کے بعض رہنما ایک ہی ڈگر پر گامزن ہیں، حکمرانوں کی ناکام خارجہ و معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک خارجہ و معاشی محاذ پر کمزور ہورہا ہے،

اپوزیشن کی بڑی جماعتیں چھوٹی جماعتوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھے ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک معاملات واضح نہیں ہیں کیوں کہ جو معاملات طے کئے گئے یا طے کرائے گئے ان کی روشنی میں اپوزیشن کے بعض رہنما انتہائی سست رفتاری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور کوئی توقع نہیں ہے کہ اے پی سی سمیت کوئی عملی اقدام سامنے آسکے اس لیے قوم کے سامنے یہ بات آنی چاہئے کہ معاملات کیسے ہوئے ہیں اور مزید کیسے طے ہونگے اور کیا اپوزیشن اسی پوزیشن میں رہے گی اور اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھے گی جس طرح ماضی میں ان کے ساتھ سلوک ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ اختر مینگل ابھی تک آزاد نشستوں پر ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ماضی میں جو ہمارے ساتھ ہوا اللہ نہ کرے اختر مینگل اور ان کی جماعت کے ساتھ ہو، حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان مافیا کے کپتان بن چکے ہیں اور وہ چینی، گندم اور پیٹرول مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں عمران خان اگر واقعی مافیا کے خلاف ہیں تو پہلے اپنی کابینہ میں موجودمافیا کے خلاف کاروائی کریں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے حکومت سلیکٹراورچند اتحادیوں کی بیساکیوں پر کھڑی ہے جس دن اپوزیشن سنجیدہ اور یکجا ہوئی تو ایک دن بھی حکومت چل نہیں سکتی، انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے ملک معاشی طور پر کمزورہوچکا ہے، اپوزیشن جماعتوں کو اب سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…