مشکل وقت میں غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شاہد آفریدی کے بیان نےسب کے دل جیت لئے،زبردست اعلان کردیا

29  جون‬‮  2020

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اور اْن کی ٹیم اس مشکل وقت میں غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں،فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہد آفریدی نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ شاہد آفریدی فائونڈیشن‘ اور ’ڈونیٹ کرو نا ‘کی ٹیم کے افراد ٹھیلے والوں، یومیہ اْجرت پر کام کرنے والے اور چھوٹا کاروبار کرنے والے

افراد کو اس مشکل وقت میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں وہ ایسے ہی غریب لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے۔ شاہد آفریدی نے آخر میں لکھا کہ اْن کو مزید سپورٹ کرنے کے لیے www.donatekarona.com پر رابطہ کریں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی خود بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، 13جون کوانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا تھا کہ جمعرات سے میری طبیعت ناساز ہے اور میرے جسم میں بھی شدید درد ہو رہا تھا جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’بدقسمتی سے میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔دو روز قبل شاہد خان آفریدی نے اپنے فینز کے لیے سوشل میڈیا پر لائیو بیان بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے لاحق ہونے کے بعد شروع کے دو تین روز مشکل تھے، لیکن اب کافی بہتر ہوں۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو کورونا سے بچائوکیلئے ادرک کی چائے اور اسٹیم کا مشورہ بھی دیا تھا اور کہا کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، فینز نے مجھے دعائوں میں یاد رکھا جس کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…