پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

کپتان اور کھلاڑی ناکام ہوچکے، حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا اعلان

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ژوب(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے،تاریخ کا بدترین بجٹ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ موجودہ حکمران نااہل ہے،کپتان اور کھلاڑی ناکام ہوچکے ہیں، سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں امید ہے اپوزیشن متحد ہوکر نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے

مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے جمعیت بلوچستان کے رہنما حاجی حسن شیرانی کی رہائش گاہ پرپارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پہ ممتاز قانون دان کامران مرتضی، حافظ خلیل احمد سارنگزئی، مولانا سرور،مولانا سلطان شاہ ودیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے اتحادی نکلتے جارہے ہیں موجودہ بجٹ تاریخ کا بدترین بجٹ ہے جس میں بلوچستان کو مکمل طور پہ نظرانداز کردیا گیا ہے اور بلوچستان کی ناکام صوبائی حکومت بھی اس حوالے سے مکمل خاموش ہے انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں عنقریب اپوزیشن ایک متفقہ لائحہ عمل طے کریگی انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔  سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے،تاریخ کا بدترین بجٹ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ موجودہ حکمران نااہل ہے،کپتان اور کھلاڑی ناکام ہوچکے ہیں، سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں امید ہے اپوزیشن متحد ہوکر نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے جمعیت بلوچستان کے رہنما حاجی حسن شیرانی کی رہائش گاہ پرپارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…