اسلام آباد(آن لائن)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کرنے کی دھمکیوں کی ویڈیو موصول ہونے پر جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئی۔درخواست میں سائرینہ عیسیٰ نے الزام لگایا ہے کہ ایک ویڈیو کے ذریعہ پیغام دیا گیا کہ انکے شوہر فائز عیسیٰ کو فوارہ چوک پر عام ہجوم کے سامنے کرپشن کرنے کے جرم میں گولی ماری جائے گی۔سائرینہ عیسیٰ نے درخواست میں لکھا کہ ایک صحافی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اس قسم کا واقعہ پہلے ایک اور صحافی کے
ساتھ بھی پیش آچکا ہے اور انکی درخواست بھی ایک تھانہ میں موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاقتورلوگ اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔میرے خاوند کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ایک شخص میرے میاں کو ایک ویڈیو میں قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔پولیس سے درخواست کی گئی کہ وہ جمع کرائے گئے مواد کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرے۔سپریم کورٹ کے جج کو قتل کی دھمکیاں دینا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، پولیس ایکشن لے۔