اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے حقائق سامنے آگئے، انکوائری رپورٹ میں انکشافات

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے حقائق سامنے آگئے اور اس حوالے سے ایک انکوائری رپورٹ بھی وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی ہے جس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ جن الزامات پر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹایاگیا ان میں صداقت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک تحقیقاتی ادارے کی جانب سے وزیراعظم کے احکامات پر انکوائری کی گئی تھی کہ اشتہاری ایجنسی کام ٹیک کو نوازنے میں فردوس عاشق اعوان کا کوئی کردار ہے یا نہیں تو پتہ چلا کہ اس ایجنسی کو رجسٹرڈ کرنے اور کام دینے کا عمل ان کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی مکمل ہوچکا تھا اور اس حوالے سے تمام تر فاعلیں اس وقت کی سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین براہ راست وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھجواتی تھیں ایسی فائلیں فردوس عاشق اعوان کو دکھائی بھی نہیں جاتی تھیں۔ اس معاملے میں ایک اور ادارے کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ اس ادارے کے نئے سربراہ نے آتے ہی ناکام بنا دی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان پر اپنے قریبی عزیزوں کو نوازنے یا اہم عہدوں پر بھرتی کرنے کے الزامات بھی ثابت نہیں ہوئے اور ان کو نکالنے کی بڑی وجہ فردوس عاشق اعوان کیخلاف بننے والی لابی تھی جس کے سربراہ وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان تھے اوراس میں شہباز گل بھی شامل تھے لیکن اب فردوس عاشق اعوان پر یہ الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں فردوس عاشق اعوان اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی وضاحت کیلئے پریس کانفرنس کرینگی اس سے پہلے بھی ان کو پریس کانفرنس سے روکا گیا مگر وہ اپنی وضاحت دینا چاہتی ہیں

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…