اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

اہم صوبائی وزیر کی جانب سے سرکاری ٹاسک فورس کے ساتھ ایک پرائیوٹ ٹاسک فورس قائم کرنے کاانکشاف

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے سرکاری ٹاسک فورس کے ساتھ ایک پرائیوٹ ٹاسک فورس قائم کر کے جنوبی پنجاب سمیت 4ڈویژ نوں کی سربراہی اپنے فرنٹ مین کو دے دی ہے جو متعد پیسٹی سائیڈ ز کمپنیوں کا نادہندہ اور کرپٹ آدمی ہے۔یوں وزیر زراعت نے وزیر ا عظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف جاری مہم کو ہوا میں اڑا دیا ہے ذرائع کے مطابق پرائیویٹ زرعی ٹاسک فورس

بھی زبانی احکامات پرقائم کی گئی ہے جس کا وزارت زراعت کی طر ف سے کسی قسم کا نوٹفکیشن جا ری نہیں ہوا۔ ٹاسک فورس کے انچارج بننے والے عامر رمضان گجرنے اداروں کو اپنے حکم پر چلانا شروع کر رکھا ہے اور زراعت کیتمام سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ اور جزاوسزدینے کی اتھارٹی دے دی گئی ہے ۔وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑ یال کو آڑھتی عامر رمضان گجر بارے سرکاری ٹاسک فورس کے مقابلے میں بنائی گئی غیر قانونی ٹاسک فورس کی سربراہی کے احکامات خود ایک ویڈیو پیغام میں دینے پڑے۔ہیں جس میں ملک نعمان احمد لنگڑیال محکمہ رزاعت کے محکموں اور اداروں کے سر براہوں، زرعی ادویات کی کمپنیوں کے مالکان اور ڈیلروں کو پیغام دے رہے ہیں کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے عامر رمضان گجر رابطہ رکھیں گے اور احکامات دیں گے جن کو ماننا ہو گا پھر عامر رمضان گجر روزانہ کی رپورٹ انہیں دیں گے ذرائع نے بتایا کہ عامر رمضان گجر چند سال قبل مختلف کمپنیوں میں سیلز کے شعبہ میں کام کر تا رہا ہے اور فیلڈ سے ریکوری کر کے ساڑھے 4کروڑ روپے کی رقم بھی دبالی اور اس پر کئی مقدمات درج ہونے کے باجود رقم کے غبن کا کیس ابھی تک موجود ہے۔ جن کمپنیوں کا ڈیفالٹر ہے اب انہیں بھی ہر ا ساں کر کے ان کے خلاف مقد مات درج کر انے لگا ہے اور اب کروڑوں روپے کے ڈیفالٹر اور ٹا?ٹ قسم کے شخص کو ملک و قوم کیلیے غذائی ضروریات پوری کر نے والے

محکموں کی سر براہی سونپ دی گئی ہے۔ عامر رمضان گجر کے بارے بتایا گیا ہے کہ یہ افسروں کو فون پر ہدایت جاری کر تا ہے۔ کمپنیوں اور ڈیلروں کے گودام دکانیں اور دفاتر پر چھاپے مارنے کی ہدایت کر تا ہے۔ چھاپے کی بعد متعلقہ کمپنی کے مالک منیجر یا نمائند ے سے رابطہ کرواکر ڈیل کی بات کرتاہے۔ ڈیل ہونے کی صورت میں کمپنی یا ڈیلر سے بھاری رقم کے ساتھ گاڑی اور دوسری اشیاء￿ کی بھی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔ عامر رمضان گجر

سے ڈیل کرنے والے کاروباری شخص کے خلاف متعلقہ تھانے میں استغاثہ دینے کے حوالے سے چھاپہ مارنے والے زراعت افسروں کو روک دیا جاتا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 3ہفتوں کے دوران صرف ملتان میں زرعی ادویات کی 9کمپنیوں کھاد ،ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلروں کی 24دکانوں کو چیک کر کے پہلے ان میں سٹاک ضبطی مقد مہ درج سمیت مختلف حوالوں سے خوف بٹھایا گیا اور پھر عامر رمضان گجر کی ٹیلی فون کال پر لکھے

گئے استغاثے واپس لے لیے اور بھاری رقوم کے عوض مک مکا کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کاٹن بیلٹ کے اضلاع سمیت ملتان ،ڈیراہ غاری خان ،بہاول پور اور ساہیوال میں کپاس سمیت مختلف فصلوں کے تحقیقاتی ادارے بھی غیر قانونی ٹاسک فورس کے ما تحت کرنے کی ہدایات دے دی گئی۔ ملتان میں صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے 3بار میڈیا کو بریفنگ دی جس میں عامر رمضان گجر کو وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے اپنے ساتھ کھڑا کیا

اور زبانی طور پر بھی افسروں کو عامر رمضان گجر کے تمام احکامات ماننے کی ہدایت دیتے رہے اور ملتان ، بہاول پور ، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈیویڑنوں میں محکمہ زراعت کے تمام ریسٹ ہا?س بھی اس کے ماتحت کر دئیے گئے اور افسروں کو اس سلسلے میں مکمل تعاون کر نے کی ہدایت کی گئی۔ عامر رمضان گجر نے کاشتکاروں کو گندم ،پھٹی اور مکئی کی رقم نہیں دی اور انہیں چیک دئیے گئے وہ اکا?نٹ 4سال سے فعال نہیں ہے۔ اب مختلف طریقوں سے انہیں بھی ہر اساں کیا جارہا ہے جن کی رقوم دینا ہیں۔ متاثرین کو ان کے خلاف مقد مات درج کرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…