اپنی ہی پارٹی میں عمران خان کیخلاف لابنگ مضبوط وزیر اعظم کیلئے متبادل نام تلاش کرلیا گیا، دھماکہ خیز دعویٰ

22  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہو سکتا ہے وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دینے کی بجائے اسمبلیاں توڑ دیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان استعفیٰ شاید نہ دیں، بلکہ وہ شاید اسمبلیاں توڑ دیں۔

عمران خان ایک نا اہل اور کمزور وزیراعظم ہو سکتے ہیں لیکن وہ ایک بہت مضبوط اپوزیشن لیڈر ہے۔مزید گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف میں مکمل لابنگ کر لی ہے کہ ان کو وزیراعظم بنا دیا جائے اور وہ وزیراعظم کے لئے موجود صورتحال میں بہترین آپشن ہو سکتے ہیں کیونکہ کسی کو ان سے مسئلہ نہیں ہے اور وہ تمام پارٹیوں میں رہ چکے ہیں اور تمام پارٹیوں میں ان کے تعلقات بھی اچھے ہیں۔اس کے علاوہ بی این پی مینگل کے اتحاد ختم کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کی ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سیاسی واپسی ہو رہی ہے۔ اگر بی این پی مینگل کا اتحاد ختم کرنا کسی سیاسی چال کا حصہ ہے تو بہت جلد ایک اور پارٹی حکومت سے الگ ہو سکتی ہے۔انہوں نے بغیر کسی پارٹی کا نام لئے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ایک اور پارٹی حکومتی اتحاد سے الگ ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…