پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مولانا صاحبان ’’خالی آنکھ‘ ‘سے سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کریں گے،فواد چوہدری کاسورج گرہن سے پہلے بیان

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سورج گرہن سے پہلے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے مولانا صاحبان ’خالی آنکھ‘ سے سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سورج گرہن کے حوالے ایک مختصر پیغام شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ امید ہے مولانا صاحبان ’خالی آنکھ‘ سے سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کریں گے، نئی مصیبت ہی نہ پڑ جائے۔انہوں نے ہیش ٹیگ ’solareclipse‘ کا استعمال بھی کیا۔دریں اثناسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال چھ گرہن ہونے ہیں، چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن، اس سال کا دوسرا گرہن 14 دسمبرکوہوگا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ اتوار کو مکمل سورج گرہن سکھر اور اس کے گردو نواح میں دیکھا گیا باقی علاقوں میں جزوی گرہن رہا ۔فواد چوہدری نے گرہن سے متعلق مزید کہا کہ جب انسان کا علم بہت محدود تھا تو توہم پرستی بھی عروج پر تھی ، ہر شے جو پسند آتیتھی اسے خوش قسمتی اور جس چیز سے خوف آتا تھا اسے عذاب سے جوڑ دیا جاتا تھا، گرہن بھی ایسا ہی عمل تھا، اب سائنس نے گرہن کی قلعی کھول دی ہے تو اس سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں بھی آخری سانسیں لے رہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…