اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وادی گلوان میں بھارت کے کم از کم 50فوجی مارے گئے، سینئر صحافی ارشد شریف کا انکشاف ،بھارتی فوجیوں کی باقیات کی تصاویر بھی شیئر کردیں جن میں کئی درجن کفن دیکھے جاسکتے ہیں۔ ارشد شریف نے نریندر مودی کے جھوٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی صرف 20ہلاکتیں تسلیم کرنے کے اپنے فوجیوں کی توہین کر رہے ہیں۔
ارشد شریف نے کہا ہے کہ گلوان میں بھارت کے کم از کم 50فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چین نے گلوان وادی میں بھارتی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔چین نے گلوان وادی میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ گلوان وادی بھارت کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول کی چینی حدود میں واقع ہے، کئی سال سے چین کے فوجی اس وادی میں تعینات ہیں۔ترجمان کے مطابق اپریل سے بھارتی فوجیوں نے یکطرفہ طور پر وادی کی لائن آف کنٹرول پر سڑکیں، پل اور دیگر سہولیات تعمیر کی ہیں، جس پر چین نے کئی باربھارت سے احتجاج کیا لیکن 6 مئی کوبھارتی فوجی چینی حدود میں داخل ہو گئے اور رکاوٹیں تعمیر کیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات نے چین کو مجبور کیا کہ وہ سرحدی علاقوں میں کنٹرول مستحکم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ترجمان کے مطابق معاملے کو سفارتی طور پر حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر رابطے کیے گئے جس پر بھارت نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے فوجیوں کو واپس بلا کر تعمیر شدہ سہولیات مسمار کرنے پر اتفاق کیا لیکن وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 15 جون کو بھارتی فوجیوں نے گلوان وادی میں اشتعال انگیزی کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے چینی اہلکار اور فوجیوں پر حملہ کیا جو وہاں بات چیت کے لیے بھیجے گئے تھے جس سے جھڑپیں ہوئیں جو ہلاکتوں کا باعث بنیں۔
Atleast 50 #Indian soldiers were killed in clashes with #Chinese forces in #Galwan valley. #Modi acknowledged only 20 killed, disgracing the sacrifice of other soldiers who sacrificed life for #India.
The gory pics of all 50 available.
How many coffins ⚰️ u can count? pic.twitter.com/KOaSBsLmEb— Arshad Sharif (@arsched) June 21, 2020