اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

مفتی نعیم نے مشکل وقت میں ہمیشہ حکومت کی مدد کی،وزیراعظم عمران خان نے خصوصی پیغام جاری کر دیا

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی کے مہتم اور معروف عالم دین مفتی محمدنعیم 65سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ان کے صاحبزادے مفتی محمدنعمان نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا جارہا تھا والد کا انتقال راستے میں ہوا، وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی نعیم 1955 میں پیدا ہوئے

اور 65 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی محمد نعیم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھاتاہم وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی روز سے علیل تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایاجارہاتھا کہ راستے میں ہی انتقال کرگئے۔ترجمان کے مطابق مفتی محمد نعیم کی میت نجی اسپتال سے گھر منتقل کردی گئی ہے، نماز جنازہ و تدفین کا اعلان جامعہ بنوریہ کی کمیٹی سے مشاورت کے بعد کیاجائے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے ممتاز عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحرم کے درجات کی بلندی کی دعاکی اور غم ذدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی نعیم نے مشکل وقت میں ہمیشہ حکومت کی مدد کی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جامعہ بنوریہ کے سربراہ مفتی نعیم کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔اپنے پیغام میں گورنرسندھ نے کہاکہ مفتی نعیم کی پوری زندگی اسلام کی درس و تدریس میں گذری۔انہوں نے جامعہ بنوریہ کو عالمی معیار کی درسگاہ بنایا۔ان کے غیر ملکی طالب علموں کی تعداد بھی ہزاروں میں تھی۔گورنر سندھ نے کہاکہ ان کی کمی ایک طویل عرصہ تک پوری نہیں کی جاسکے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اورسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے بھی مفتی نعیم کی وفات پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی نعیم ایک معروف عالم دین تھے، ان کی وفات المناک واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتی نعیم نے زندگی بھر دین اور مسلمانوں کی خدمت کی،ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اس کے پر ہونے میں وقت لگے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…