جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

لاک ڈاؤن سے متاثرہ ملازمین کو حاضری سے استثنیٰ کا حکم، اہم ہدایات جاری کردی گئیں

datetime 20  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ صوبے لاک ڈاون سے متاثرہ ملازمین کو حاضری سے استثنیٰ کا حکم دیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں چیف سیکرٹریز کی بذریعہ ویڈیو لنک این سی او سی میں شرکت کی، اجلاس کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن،ایس او پیز پر عملدر آمد،

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدر آمد، آکسیجن کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ صوبے لاک ڈاؤن سے متاثرہ ملازمین کو حاضری سے استثنیٰ کاحکم دیں اور سرکاری نجی ادارے متاثرہ ملازمین کیخلاف انضباطی کارروائی نہ کریں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ کرونا کو روکنے کیلئے اقدامات کے نتائج 15 روز میں سامنے آئیں گے، صوبائی حکومتیں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کیلئے اقدامات کریں۔اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 5 لاکھ افراد کو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کنٹرول کیا گیا، پنجاب کے 8شہروں کی 10 لاکھ آبادی پر لاک ڈاؤن جاری ہے اور عوامی مقامات پر 80 فیصد شہری ماسک کی پابندی کررہے ہیں۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل جاری ہے، آزاد کشمیر میں 59مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہیں۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے بتایا کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں، گلگت بلتستان میں ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد جاری ہے۔چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ صوبے کے 24 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 50 لاکھ آبادی کو کنٹرول کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…