کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم انتقال کر گئے۔ان کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے نے دی، ان کے بیٹے مفتی نعمان نے کہا کہ عالم دین مفتی محمد نعیم چل بسے وہ دل کے
عارضے میں مبتلا تھے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مفتی نعیم کئی روز سے بیمار تھے۔ جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی محمد نعیم دل اور سانس کی بیماری میں مبتلا تھے۔