کراچی (آن لائن ) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ علامات ظاہر ہونے ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آیا ہے۔ دوستوں اور عوام سے صحت یابی کی دعائوں کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا
علامات ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے۔ تین روز قبل ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن اب علامات ظاہر ہونے پر دوبارہ کرایا گیا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد مرتضیٰ وہاب نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے انہوں نے دوستوں اور عوام سے صحت یابی کے لئے دعائوں کی اپیل کی ہے۔