بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

ملک میں کورونا کیسز اور اموات کے اصل اعداد و شمار سامنے لائے جائیں، پیپلز پارٹی کا حیرت انگیز مطالبہ

datetime 20  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کے اصل اعداد و شمار سامنے لانے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے نے حکومت کی کارکردگی اور کھوکھلے دعوؤں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔پیپلزپارٹی کا کورونا کیسز میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے پارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ نے کہا کہ عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولنے کا خمیازہ نااہل وفاقی حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔

نااہل حکومت نے غلط اعداد و شمار بتا کر مسلسل عوام کو گمراہ کیا اور اندھیرے میں رکھا۔کورونا کیسز کے حقائق کچھ اور بتاتے ہیں اور نااہل وزرا اور مشیر کچھ اور بتاکر اپنی نااہلی چھپاتے ہیں، نفیسہ شاہ کا کہناتھا کہ وفاق مزید گمراہ کرنے کی بجائے اصل اعداد و شمار بتا کر تمام حقائق عوام کے سامنے لائے۔حکمران اگر اہل ہوتے تو دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں کورونا کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔اس وقت پوری دنیا پاکستان کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔انا اور ضد کے باعث ڈبلیو ایچ او کی تجاویز کو نظرانداز کر کے طبی عملے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔وفاق کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ کر عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔کورونا کے معاملے پر وفاق کی جانب سے سیاست کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کے اصل اعداد و شمار سامنے لانے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے نے حکومت کی کارکردگی اور کھوکھلے دعوؤں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔پیپلزپارٹی کا کورونا کیسز میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے پارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ نے کہا کہ عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولنے کا خمیازہ نااہل وفاقی حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔نااہل حکومت نے غلط اعداد و شمار بتا کر مسلسل عوام کو گمراہ کیا اور اندھیرے میں رکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…