اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ہم اپنے حقوق کے لئے باہر نکلے تو کوئی سنبھال نہیں پائے گا، بلاول بھٹو کا حکومت کوانتباہ

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا،وفاقی حکومت نے کورونا پر صوبائی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی۔وفاقی بجٹ سے لگا کہ کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی وبائی صورتحال کے دوران بھی

آئین کے تحفظ کے لئے قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔ہم 73 کے آئین کی کسی بھی شق کی چھیڑ چھاڑ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی 73 کے آئین کے تحفظ کیلیے پیپلزپارٹی کی قیادت سے کارکنان تک جیل جانے کیلئے تیار ہیں، وفاقی بجٹ کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ ایک وبا کا بجٹ ہو گا، تاہم بجٹ ایسے پیش کیا گیا جیسے کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے،امید تھی کہ وفاق کی طرف سے ہر صوبے کے لیے ہیلتھ پیکیج ہوگا تاہم کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیاحکومت ایسے ترقیاتی منصوبے بنا رہی ہے جس سے سیاسی فوائد حاصل ہوں، سفید پوش کو بھی دیکھنا پڑے گا کسی کو کوئی ریلیف نہیں ملا، ریلیف صرف کنسٹرکشن انڈسٹری کو ملا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے وبا آئی ہے ہر متنازعہ مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے۔ یہ وقت تھا صوبائی حکومتوں کو سپورٹ کرنے کا تاہم پی ٹی آئی کا بجٹ عوام کی صحت کو تحفظ نہیں دیتا، بجٹ میں ٹڈیوں کے مسئلے کو بھی نظرانداز کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لئے باہر نکلے تو کوئی سنبھال نہیں پائے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا،وفاقی حکومت نے کورونا پر صوبائی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی۔وفاقی بجٹ سے لگا کہ کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…