اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی فضائی پروازیں جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا۔ اتوار سے پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔ وزیراعظم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا کہ بین الاقوامی پروازوں کے لئے کل فضائی حدود جزوی طور پر کھولی جائے گی۔ یہ اقدام خصوصی طور پر ہمارے اوورسیز ورکرز کے لئے
کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو واپسی پر ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی۔ وباء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔ واضح رہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک نے اپنے فضائی آپریشن بند کر دیے تھے لیکن اب آہستہ آہستہ فضائی حدود دوبارہ کھولی جا رہی ہیں۔
کل ہم بین الاقوامی پروازوں کیلئےجزوی طور پرفضائی حدودکھولیں گے۔یہ اہتمام خاص طورپرہمارےان اوورسیز مزدوروں کیلئےکیا جارہاہےجو سب سےزیادہ وباء کی زد میں آئےمگراپنےحوصلےسےقوم کےفخرکاسامان بنے۔ گھرواپسی پر ہم آپکاخیرمقدم کرتےاوریقین دلاتے ہیں کہ ہماری حکومت سےجوکچھ بھی بن پڑا کرے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020