ڈی جی خان(این این آئی)ماہر امراض سینہ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی مہلک وبا کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر خالد مسعود 10 روز سے طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں زیر علاج تھے۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مسعود ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں چیسٹ سپیشلسٹ تھے۔واضح رہے کہ
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 300 سے زائد ہوچکی ہے۔