کراچی(این این آئی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی ملک بھر میں سلنڈرز کی قیمتیں 3 گنا مہنگی ہوگئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی نئے، پرانے آکسیجن سلینڈرز اور آکسیجن گیس کے فروخت کنندگان نے بھی مافیا بن کر لوٹ مار کا بازار گرم کردیاہے،سلنڈر مافیا کے اسٹاک ہولڈرز نے آکسیجن سیلنڈر کی قیمتیں 3 گنا مہنگا کرکے کورونا سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے جینا مشکل اور موت کو آسان بنادیاہے۔
نجی ٹی و ی کے مطابق سروے کے دوران سرجیکل مصنوعات کے ڈسٹری بیوٹرز نے بتایا کہ 2 ماہ قبل 60 سی ایف ٹی کا حامل فی سلینڈر کی قیمت 4500 روپے تھی جو اب بڑھ کر سے 20000 روپے تا 21000 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے جب کہ 120 سی ایف ٹی کے حامل آکسیجن سلینڈرکی قیمت 8ہزارسے بڑھ کر28ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح 240 سی ایف ٹی کا حامل سلینڈر کی قیمت 12 ہزار سے بڑھ کر35 ہزار ہوگئی ہے۔