اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ مختلف اسکینڈلز میں نامزد کابینہ ارکان کو اپنے عہدے چھوڑدینا چاہئیں۔ایک بیان میں اعجاز الحق نے کہا کہ چینی، گندم اور دیگر اسکینڈل میں نامزد کابینہ ارکان کو ذمہ داریوں سے الگ ہوجانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں
ایسی کوئی مثال نہیں ملتی لیکن تحقیقات کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے چینی، گندم اور آئی پی پی اسکینڈلز میں نامزد کابینہ ارکان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔اعجاز الحق نے کہا کہ کمیشن سے بے گناہ ثابت ہونے پر ارکان کابینہ میں دوبارہ کام شروع کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں یہی طریقہ کا ررائج ہے۔