جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

سندھ میں کورونا کے وار تیزی سے جاری، بڑی تعداد میں ہلاکتیں، یہ کام کرکے ہی دوسروں کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 15  جون‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں، صوبے میں مہلک وائرس سے مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے، ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں 1776 نئے کیسز سامنے آئے۔صوبے میں اب تک 307412 ٹیسٹ کیی گئے،

جس میں 55581 کیسز سامنے آئے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کرونا کی صورت حال پر اپنے بیان میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 853 ہوگئی۔مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے اعداد وشمار شیئر کیے، جس کے مطابق اس وقت صوبے میں کرونا سے متاثرہ 26 ہزار 705 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 24 ہزار 789 گھروں پر، 90 آئیسولیشن سینٹرز، 1826 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 627 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے کرونا کے87 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 2417 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، اب تک 28 ہزار سے زائد مریض اس مہلک وبا سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ ایس او پیز کو زندگی کا حصہ بنا کر ہی اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کرونا کی صورت حال پر اپنے بیان میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 853 ہوگئی۔مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے اعداد وشمار شیئر کیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…