بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کو خبر ہی نہیں کہ ملک میں فیصلے کون کررہا ہے؟مولاناحافظ حمد اللہ کی انتہائی تہلکہ خیز باتیں

datetime 14  جون‬‮  2020 |

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں دو حکومتیں چل رہی ہیں عوام پر ایلیٹ کلاس کے فیصلے مسلط کئے جارہے ہیں وزیراعظم کو خبر ہی نہیں کہ ملک میں فیصلے کون کررہا ہے موجودہ بجٹ سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ وفاق بلوچستان کے ساتھ کتنا مخلص ہے عوام پر آٹا اور چینی چور حکمران مسلط کرکے ریاست مدینہ کے دعوے کئے جارہے ہیں

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے 22کروڑ عوام پر آئی ایم ایف کے گڑھ جوڑ سے بجٹ مرتب کرکے مسلط کردیا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں یر غمال ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بلوچستان کے ساتھ خلوص کااس بات سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ موجودہ بجٹ میں بلوچستان کیلئے وفاق کی جانب سے کتنے نئے منصوبے رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ملک پر آٹا اور چینی چور حکمرانوں کو مسلط کر کے ریاست مدینہ کے دعوے کئے جا رہے ہیں نا اہل وسلیکٹڈ مرکزی حکومت گزشتہ 3ماہ میں یہ فیصلہ نہ کرسکاکہ انہوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن،شارٹ لاک ڈاؤن یا کرفیو نافذکرنا ہے جس سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ ملک میں ایک نہیں دو حکومتیں چل رہی ہیں وزیراعظم کہہ رہا تھا کہ لاک ڈاؤن کافیصلہ میں نے نہیں کیا ہے سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ ایلیٹ کلاس نے کہا ہے تو یہ ایلیٹ کلاس کون ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں ایک نہیں دو حکومتیں قائم ہیں وزیر اعظم کو خود پتہ نہیں کہ فیصلے کون کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے 22کروڑ عوام پر آئی ایم ایف کے گڑھ جوڑ سے بجٹ مرتب کرکے مسلط کردیا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں یر غمال ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بلوچستان کے ساتھ خلوص کااس بات سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ موجودہ بجٹ میں بلوچستان کیلئے وفاق کی جانب سے کتنے نئے منصوبے رکھے گئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…