جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

اسلام آبادکے مختلف سیکٹرز میں کرونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ، سیکٹر جی سیون، کھنہ پل سمیت کتنے علاقے سیل کئے جا رہے ہیں؟ متاثرہ علاقوں میں رینجرز اور آرمی کے جوان تعینات

datetime 14  جون‬‮  2020 |

اسلام آؓاباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مختلف سیکٹرز میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے،دارلحکومت کے مختلف سیکٹرز اور رولر ایرئاز میں اس وقت کرونا کے مریضوں کی تعداد 8ہزار سے تجاوز کرگئی ہے،ضلعی انتظامیہ نے کراچی کمپنی سمیت سیکٹر جی نائن ٹو اور جی نائن تھری کو

مکمل طور پر سیل کردیا ہے جبکہ سیکٹر جی سیون،کھنہ پل،غوری ٹاؤن،لوئی بھیراور ترنول سمیت دیگر علاقوں کو بھی سیل کرنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں،شدید متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کیلئے پاکستان رینجرز اور آرمی کے جوان بھی تعینات کردئیے گئے ہیں،علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرد گئی ہیں تاہم میڈیکل سٹورز،کریانہ شاپس،تندور،اور سبزی سمیت دیگر ضروری اشیائے خورد ونوش کی دکانوں کو ایس او پیز کے تحت کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اس وقت دارلحکومت کے مختلف سیکٹرز میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے لاک ڈاؤن کی پالیسی شروع کی گئی ہے ریکارڈ کے مطابق اس وقت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 367تک پہنچ گئی ہے اسی طرح آئی ٹین میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد377،سیکٹر جی 6میں 292سیکٹر جی سیون میں 312جبکہ غوری ٹاؤن میں کرونا کے 154مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے اس کے علاوہ کھنہ پل،لوہی بھیر اور ترنول میں بھی کرونا کے مریضوں کسی تعدا میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور یہ صورتحال اگلے چند دنوں میں مذید تشویشناک ہوسکتی ہے وفاقی دارلحکومت کے سیکٹرز سمیت رولر ایریا میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد 7934سے تجاوز کرچکی ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے مختلف سیکٹرز میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن کا جلد ہی آغاز کیا جائے گا اور تمام علاقوں میں لاک ڈاؤن سے قبل مقامی یونین کونسلوں کے چیرمین سمیت کونسلر اور پارلیمنیٹرینز کے زریعے پورے علاقے میں کورونا سے بچاؤ اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے عملی نفاذ اور افادیت کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…