پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

جولائی کے آخر تک کورونا کے مصدقہ کیسزکی تعداد کتنے لاکھ تک پہنچ جائے گی؟اسد عمر نے انتہائی دھماکہ خیز خبرسنا دی

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مراعات اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جولائی کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 10 سے 12 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے،ہم جتنی حفاظتی تدابیر کو اپنائینگے،ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کریں گے اتنا ہی کورونا کی وبا کا پھیلاؤ کم ہوگا، عوام ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ قائم کریں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لوگوں سے روزگار بھی چھن سکتا ہے،

زیادہ کیسز والے علاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی،تیزی سے پھیلنے والی وباء کو روکنے کیلئے انتظامی کارروائی کرکے ٹارگٹڈ یا اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائیگا،ہم چاہتے ہیں لوگ محفوظ رہیں، روزگار کا پہیہ بھی چلتا رہے اور بھوک و افلاس کی طرف نہ جائیں،جون کے آخر تک انتہائی نگہداشت یونٹ کے 1000 بستر اور جولائی کے آخر میں 2150 بستروں کا اضافہ کیا جائے گایہ بستر وفاق کی جانب سے صوبوں کو فراہم کیے جائیں گے،اس وقت ملک میں یومیہ 45 سے 50 ہزار ٹیسٹس کی صلاحیت موجود ہے اور آئندہ 3 ہفتوں میں اس تعداد کو ڈیڑھ لاکھ تک بڑھایا جائے گا۔اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے اپریل میں جب بندشوں میں کمی کی تھی اور اس کے بعد مئی میں بھی تو وہ ہر مرتبہ یہی تاکید کرتے تھے کہ ہم جتنی حفاظتی تدا بیر کو اپنائیں گے، ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کریں گے اتنا ہی کورونا کی وبا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) اور قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) نے بھی یہی کہا تھا کہ اگر ہم ان ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو وبا کے پھیلاؤ میں تیزی میں آسکتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے چند ہفتوں میں ایسا دیکھنے میں بھی آیا اس وقت جو صورتحال ہے وہ یہ ہے کہ جون کے وسط میں ملک میں کورونا وائرس کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ مصدقہ کیسز

موجود ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 26 فروری کو ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور جون کے وسط میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کیسز موجود ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ جس طریقے سے صورتحال جارہی ہے اگر اس میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو ہمارے ماہرین کے مطابق جون کے آخر تک اس تعداد میں 2 گنا اضافہ ہوچکا ہوگا یعنی یہ تقریباً 3 لاکھ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے حالات ہیں جولائی کے آخر تک مصدقہ کیسز

کی تعداد 10 سے 12 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بارہا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) کا ذکر ہوتا ہے، جس میں 2 بنیادی چیزیں ہیں کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ قائم کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں جو تحقیق ہوئی ہے اس سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ماسک وبا کے پھیلاؤ کی رفتار میں کمی کا موثر طریقہ ہے اور کچھ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر سب لوگ ماسک پہنیں تو وبا کی

رفتار میں 50 فیصد کمی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے مئی کے مہینے میں این سی او سی اور وزارت صحت سے جاری کردہ ہدایات میں عوامی مقامات، بازاروں، فیکٹریوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔اسد عمر نے کہا کہ لوگوں نے ماسک پہنے ہوتے ہیں تاہم کئی افراد ایسے بھی ہیں جو ماسک نہیں پہنتے، اس وبا سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ ماسک پہننا ہے، اگر اپنا اور اپنے خاندان کا دفاع کرنا چاہتے ہیں تو ماسک پہنیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سماجی فاصلہ قائم کریں اور اس حوالے سے حکومت ہدایات جاری کرچکی ہے اور گزشتہ 10 روز سے انتظامی کارروائی شروع کی گئی ہے، دکانیں بند کی گئی ہیں، ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو پریشان کرنے کے لیے نہیں ہے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی صحت کا خیال رکھا جائے اگر نہیں کریں گے تو لوگوں سے روزگار چھننا شروع ہوجائیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ

جو ہم کہتے تھے آہستہ آہستہ دنیا بھی اسی نتیجے پر پہنچی ہے کہ لاک ڈاؤن نہیں کیا جاسکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ جہاں زیادہ بیماری ہوگی وہاں بندشیں لگائی جائیں گے جسے ہاٹ اسپاٹس بھی کہا جاتا ہے، ٹیکنالوجی کی بنیاد پر نظام بنایا گیا ہے جس کے ذریعے صوبوں کی مدد کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وبا کا پھیلاؤ اس لیے بڑھا ہے کیونکہ ہم حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کررہے ہیں اس لیے انتظامی کارروائی میں اضافہ

کیا جارہا ہے تاکہ لوگ محفوظ رہیں اور روزگار کا پہیہ بھی چلتا رہے اور وہ بھوک و افلاس کی طرف نہ جائیں۔اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں کارروائی کی گئی ہے، وزیراعظم گزشتہ روز لاہور گئے تھے اور پنجاب میں سختی کا فیصلہ کیا گیا اور پنجاب حکومت اعلان کرے گی کہ جن علاقوں میں وبا کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھتا نظر آرہا ہے ان علاقوں میں انتظامی کارروائی کرکے ٹارگٹڈ یا اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائیگا۔وزیر منصوبہ بندی نے ملک میں 1200 چھوٹے مقامات پر یہ بندشیں نافذ تھیں اور اب پنجاب میں لاہور سے بندشوں کا آغاز کیا جائے گا

اور پیر سے پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زیادہ پھیلاؤ والے مقامات کی نشاندہی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وبا نے تو پھیلنا ہے لیکن ہمیں اس کی رفتار میں کمی کرنی ہے تاکہ ہمارا صحت کا نظام مفلوج نہ ہو اور بڑے شہروں کے ہسپتال دباؤ کا شکار نہ ہوں جو دباؤ کا شکار ہوئے بھی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جون کے آخر تک انتہائی نگہداشت یونٹ کے 1000 بستر اور جولائی کے آخر میں 2150 بستروں کا اضافہ کیا جائے گا، یہ بستر وفاق کی جانب سے صوبوں کو فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 500، خیبرپختونخوا 400، پنجاب 500، بلوچستان 200، گلگت بلتستان 45، آزاد کشمیر 60 اور اسلام آباد میں 450 بستروں کا اضافہ کیا جائے گا۔اسد عمر نے کہا کہ اس وقت ملک میں یومیہ 45 سے 50 ہزار ٹیسٹس کی صلاحیت موجود ہے اور آئندہ 3 ہفتوں میں اس تعداد کو ڈیڑھ لاکھ تک بڑھایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…