پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن، وزیراعظم عمران خان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ لاہور سمیت پنجاب میں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے سخت ایکشن لیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا عوام کو ماسک،

سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا اپوزیشن کا کام صرف تنقیدکرنا ہے،ہم تنقید سے گھبرانے والے نہیں، حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اس کے باوجود حالات کنٹرول میں ہیں، عثمان بزدار پنجاب کو ایک زبردست ٹیم کے ساتھ اچھے انداز میں چلا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کر دی اور کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں سمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا، اب سختی کرنا پڑے گی عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم ہو گا، رضا کاروں کی شکایت کارروائی کی جائے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ لاک ڈاؤن کا مطلب ساری معیشت بند کرنا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیو یارک کا دیوالیہ نکل گیا اگر عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو ملک کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ دوسری جانب سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ہفتے اور اتوار کو لاک داؤن برقرار رہے گا،اس دوران شہر کی تمام مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایک ہفتے کے دوران 373 مقدمات درج کئے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 01 ہزار 584 دکانیں سیل کیا گیا، ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈویژنل افسران شہر بھر میں 806 مارکیٹس میں 21 ہزار 704 دکانوں کو چیک کیا۔

معمولی خلاف ورزی پر 9 ہزار 369 دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کورونا وباء سے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایاجارہا ہے،حکومتی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکن عناصرکو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔ ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کو یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وباء سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ آج بھر شہر بھر میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…