اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژائو نے ٹیلی فون کیا ،لیجیاژائو نے شہبازشریف کے علاج سے متعلق حکومت چین کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی ۔انہوںنے کہاکہ آپ کے کورونا پازیٹو ہونے پر بڑی تشویش ہے، آپ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں ۔شہبازشریف نے علاج
کی پیشکش کرنے پر چین کی حکومت، قیادت اور لیجیان ژائو کا شکریہ ،نیک تمنائوں کا جوابی پیغام دیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ آپ کی فکر مندی اور پیشکش چین کی پاکستان کے عوام سے محبت، عظیم وابستگی اور ہمدردی کا مظہر ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ چین کی یہ محبت، احساس اور وابستگی میرے لئے ہمیشہ سرمایہ افتخار ہے،لیجئان ژاو پاکستان میں چین کے نائب سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں