منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قوم کو خبردار کررہا ہوں حکومت منی بجٹ لائیگی ،چور دروازے سے مزید ٹیکس لگائے گی‘ شہباز شریف نے پیشگی بتا دیا

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں بنیادی اور عوامی ریلیف کے شعبہ جات کونظرانداز کیا گیا ،بجٹ میں غریب اور محنت کش طبقات کے لئے کچھ بھی نہیں ،پی ایس ڈی پی اور ترقی اخراجات کہاں ہیں جن سے روزگارملے گااور ملک میں ترقی ہو ؟۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اور بھی سخت اور مشکل ہوگا ،پی ایس ڈی پی کی رقم میں اضافہ اورتخلیقی پروگرام درکارتھے تاکہ لوگوں کو روزگار ملتا، غربت میں کمی آتی ،سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں 701 ارب سے مزید کمی کرکے 650 کردیا گیا ،بجٹ میں سماجی تحفظ کی رقم 245 سے مزید کم کرکے 230 ارب کردی گئی ہے ،کورونا وبا کی صورتحال درپیش ہے جبکہ حکومت نے سماجی تحفظ کی رقم میں کٹوتی کردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت 1050 ارب یا 27 فیصد رقم ٹیکس کے ذریعے جمع کرنے کا دعوی کررہی ہے یہ کیسے ہوگا؟ قوم کو ابھی سے خبردار کررہا ہوں کہ حکومت منی بجٹ لائے گی ،قوم کو خبردار کررہا ہوں کہ حکومت چوردروازے سے مزید ٹیکس لگائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی آمد سے پہلے ہی گزشتہ برس زرعی پیداوار میں 2.9 فیصد کمی ہوچکی تھی 6.9 فیصد کپاس کی پیداوار میں کمی کا مطلب ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں بھی کمی ہوگی ،لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 7.8فیصد کی بڑی کمی ہوچکی ہے جس کی بحالی کے لئے بجٹ میں کوئی اعلان نہیں کیاگیا ،لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی بحالی کے لئے ٹیکس اور ڈیوٹیز میں کمی اور رعایت کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…